32 سالہ شخص نے سابق کلاس فیلو کی 53 سالہ والدہ سے شادی کرلی
جاپان میں ایک 32 سالہ شخص نے اپنے سابق کلاس فیلو کی 53 سالہ والدہ سے شادی کرلی ۔ جاپان سے تعلق رکھنے والے ایسامو ٹومیوکا کی اپنی مستقبل کی اہلیہ میڈوری سے اس وقت ملاقات ہوئی جب وہ اسکول میں پڑھتا تھا، اور میڈوری اس کی ایک کلاس فیلو کی ماں تھی اور اس سے 21 برس بڑی تھی۔ لیکن عمروں کی اس کافی زیادہ تفاوت اسے اس شادی سے باز نہ رکھ سکی۔