• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارودی سرنگیں بچھا کر شاہی خاندان کے حواری صوبہ کنگال کر گئے، فردوس عاشق

معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ بارودی سرنگیں بچھا کر شاہی خاندان کے حواری صوبہ پنجاب کو کنگال کر گئے۔

سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ حکومت نے عوام دوست کسان دوست بجٹ پیش کیا، موجودہ بجٹ سرکاری ملازمین اور تاجر برادری کے لئے بھی انعام ہے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن بجٹ میں سے کوئی کیڑا نہیں نکال سکی، کل قومی اسمبلی میں اپوزیشن نے خواتین اراکین کے ساتھ غنڈہ گردی کی گئی ۔

انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کے اراکین خواتین کی عزت کرنے سے عاری ہیں، ملیکہ بخاری کی آنکھ کو زخمی کیا گیا۔

فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ ایک طرف عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب کا تاریخی بجٹ پیش ہورہا تھا اور دوسری طرف اپوزیشن بجٹ کی کاپیاں پھاڑ رہی تھی۔

قومی خبریں سے مزید