• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسد قیصر کا بلاول بھٹو کو فون، بلاول نے ٹھوس شواہد کی بنیاد پر کارروائی کا مطالبہ


بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں پیش آنے والے واقعے کی ٹھوس ویڈیو شواہد کی بنیاد پر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کو اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے فون کیا۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تاریخ میں ایسا تشدد حکومتی بنچز سے نہیں ہوا، حکومتی رویہ قابل مذمت ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ آئندہ کی حکمت عملی کے لیے اپوزیشن رہنماؤں کے ساتھ مل کرپلان بنارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم بچوں کی طرح اپنے وزرا ءکو ہدایات دے رہے ہیں۔

تازہ ترین