• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران اشرف 40 منٹ کی ڈرائیو کر کے مداح سے ملنے پہنچ گئے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)اداکارعمران اشرف نےاپنے’’پرجوش‘‘ مداح کوکیسے’’رام‘‘کیا؟ ڈرامہ انڈسٹری کےمعروف اداکار عمران اشرف ایک نوجوان مداح سے ملاقات کےلیے خود اس کےپاس چلے گئے اورمداح کوحیران کردیا۔ اداکار عمران اشرف ایک احسن نوازنامی نوجوان مداح کےانسٹاگرام اسٹوری پرانہیں میسج کرنے پرخود اُس سےملنےچلےگئےجس پرمداح کوبہت خوشی اورحیرانی بھی ہوئی۔ احسن نوازنےاپنی انسٹا اسٹوری پرعمران اشرف کےساتھ اپنی ایک ویڈیوشیئرکی۔اس ویڈیومیں احسن نوازنےبتایا کہ انہوں نےعمران اشرف کی ایک انسٹا پرمیسج کیا تھا جس کےبعد اداکار 40 منٹ کی ڈرائیوکرکےخود اُن سےملنےآئے۔ عمران اشرف نےاپنےاس پرجوش مداح کی انسٹااسٹوری کواپنے انسٹا اکاؤنٹ پرری شیئر کرتے ہوئےلکھا کہ ’میں نےبتایا تھا کہ آج میں کسی کو سرپرائز دینےجارہا ہوں ۔ ‘ عمران اشرف کی یہ ویڈیوسوشل میڈیا کےمختلف پیجزپربھی خوب وائرل ہورہی ہےاورویڈیوکومداحوں کی جانب سےبہت پسند کیا جارہا ہے۔ سوشل میڈیا ویب سائٹس پرانٹرنیٹ صارفین کی جانب سےعمران اشرف کی مداحوں کےلیےمحبت اورعزت کی تعریفیں بھی کی جا رہی ہیں۔

تازہ ترین