• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکرم چیمہ پر سینیٹائزر کی بوتل کس نے پھینکی؟ نشانہ وہ تھے یا کوئی اور تھا

اسلام آباد(ایوب نا صر،خصوصی نامہ نگار) قومی اسمبلی میں حفاظتی ذمہ داریوں پر مامور 50 سے زائد سارجنٹ ایٹ آرمز بدھ کو بھی ایوان میں موجود رہے مگر یہ معلوم نہ ہو سکا کہ حکومتی رکن قومی اسمبلی اکرم چیمہ کو سینیٹائزر کی بوتل کس نے پھینکی ہے؟ کیاانہیں ہی نشانہ بنایا گیا ہے؟ یا ٹارگٹ کوئی اور تھامگر لگ کسی اور کو گئی ہے ،اس ضمن میں جب پارلیمنٹرین سے گفتگو کی گئی تو پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی نفیسہ خٹک نے الزام لگایا کہ یہ نشانہ بازی مریم نواز کے ایماء پر کی گئی ہے ،وہ نہیں چاہتیں کہ ان کے چچا قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کر سکیں،ملتان سے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ملک احمد حسین نے میڈ یا سے گفتگو کرتے ہو ئے الزام لگایا کہ اپوزیشن لیڈر کے مائیک کی پٹی بھی اکھیڑی گئی ہے ،اس سے بھی کسی کو نشانہ بنایا جا نا تھا مگر اجلاس پہلے ہی ملتوی ہو گیا۔

تازہ ترین