• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چنگیز جمالی سے پارٹی رہنمائوں کی ملاقات

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے نومنتخب صدر میر چنگیز خان جمالی سے بدھ کو پارٹی کے صوبائی رہنماوں سید اقبال شاہ اور سردار سربلند خان جوگیزئی نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اس موقع پر صوبائی نائب صدر شیخ بلال مندوخیل ، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ملک زیشان حسین ، میڈیا کوآرڈینیٹر حیات خان اچکزئی ، ضلع موسی خیل کے صدر ایم ظاہر موسی خیل ، آغا نصیر دوپاسی ، میر حیدر جمالی ، دیدار اچکزئی بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں پارٹی رہنماوں نے میر چنگیز جمالی کو پارٹی کا صوبائی صدر مقرر ہونے پر مبارک باد دی ۔
تازہ ترین