• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عراق: بعقوبہ میں بجلی کے ٹاورز کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کردیا گیا

عراقی شہر بعقوبہ میں نامعلوم افراد نے بجلی کے ٹاورز کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کردیا۔ 

بغداد سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ٹاورز کی تباہی سے ایران سے عراق کو ملنے والی بجلی میں 25فیصد کی کمی ہوگئی ہے۔

واقعہ کے بعد عراقی صوبے دیالا کے بیشتر علاقوں میں بھی بجلی منقطع ہوگئی ہے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق کسی بھی گروپ نے ٹاورز کی تباہی کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

تازہ ترین