• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھتہ خور اور چوری کی وارداتوں میں ملوث 5 ملزمان گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) عیدگاہ انوسٹی گیشن پولیس نے سنار کی دکان میں ہونے والی چوری کی واردات میں کے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے 10 لاکھ روپے سےزائد مالیت کے زیورات بر آمد کر لیے ،پولیس کے مطابق ملزم عاقب ولد اقبال دکان پر ملازم تھا جس نے اپنے دوست دانش ولدکو اپنے ساتھ ملا کر واردات کی، پولیس نے بہادرآباد میں ہونےوالی ایک کروڑروپےکی ڈکیتی میں ملوث 2ملزمان نعمت اللہ اور حسن کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 23لاکھ 50ہزار روپے اور اسلحہ برآمد کر لیا ، ملزمان نے7جون کوبینک سے نکلنےوالےشہری سے اسلحے زور پر رقم لو ٹی تھی، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں اور رقم کی تلاش جاری ہے، پاکستان بازار پولیس نے اورنگی ٹاؤن سے خود کو سی ٹی ڈی سندھ کا اہلکار ظاہر کر کے بھتہ طلب کرنے وا لےملزم سرفراز ولد خادم حسین کو گرفتار کر لیا ، ملزم کے قبضے سے پولیس کی جعلی نمبر پلیٹ لگی ہوئی موٹرسائیکل نمبر KLB-2738برآمد کر کے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

تازہ ترین