• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ایک شخص جاں بحق، 6 زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گلشن اقبال بلاک 4 میں کے قریب بینک سے ایک لاکھ چھیانوے ہزار روپے لے کر آنے والا شہری 33 سالہ نوشان رقم چھیننے کے دوران مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے جان بحق ہوگیا علاوہ ازیں بلدیہ اتحاد ٹاؤن پاکستان چوک کے قریب فائرنگ سے 40سالہ عبدالقادر شدید زخمی ہوگیا،گلشن معمار افغان بستی کے قریب پی ٹی آئی منگھوپیر لیبر ونگ کے صدر کی گاڑی پر فائرنگ سے پی ٹی آئی علاقائی رہنما عیسیٰ خان اور ان کی اہلیہ زخمی ہو گئیں زخمی عیسی خان کو بازو پر 2 گولیاں جبکہ ان کی اہلیہ کے سر پر گولی لگی ہے حالت تشویشناک ہے،ڈرگ روڈ کینٹ بازار کے قریب فائرنگ سے 3 افراد انس،اسماعیل اورذیشان زخمی ہو گئے ، منگھو پیر روڈ ناردرن بائی پاس نہر کے قریب فائرنگ سے 35 سالہ محمد خان زخمی ہو گیا ۔

تازہ ترین