• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں چوری اور لوٹ مارکی وارداتوں میں اضافہ

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ضلع وسطی کے علاقےگلبہار، ناظم آ باد، جوہر آباد ،دستگیر میں چوری اور لوٹ مار کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے، رضویہ تھانے کی حدود گولی مار چورنگی سے جہانگیر آباد،بڑا بورڈ کی جانب جانے والی سڑ کوں پر گاڑیوں کی چوری بھی بڑھ گئی ہے ، نامعلوم افراد رات اور صبح کے اوقات میں گھروں کے باہر کھڑی گاڑیاں چوری کر رہے ہیں ، دستگیر اور جوہر آباد میں بھی گاڑیوں اور ان کی بیٹری کی چوری کی وارداتیں ہوری ہیں ،جبکہ بفر زون میں بھی لوٹ مار کی وارداتیں بڑھنے سے علاقہ مکین پریشان ہیں۔

تازہ ترین