• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی

کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا، شہر میں آج آندھی اور ہلکی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے مختلف شہروں میں بادلوں کے ڈیرے ہیں اور آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بارش کا امکان ہے۔

جنوبی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں جون کے وسط میں غذر کے پہاڑوں اور بابوسر ٹاپ پر برف باری کا امکان ہے۔

قومی خبریں سے مزید