• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی ٹیسٹ فائنل میں آج سے نیوزی لینڈ اور بھارت مدمقابل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سائوتھمپٹن میں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کافائنل جمعے سے شروع ہو رہا ہے۔ نیوزی لینڈ کی کپتانی کین ولیمسن اور بھارت کی ویرات کوہلی کریں گے۔ وقت ضائع ہونے سے بچانے کے لئے ریزرو ڈے بھی رکھا گیا ہے۔ ساوتھمپٹن میں چار ہفتوں سے موسم خشک ہے لیکن آئندہ چند روز میں بارش کا امکان ہے جس سے میچ متاثر ہوسکتا ہے ۔فاتح ٹیم کو 1.6 ملین اور رنر اپ ٹیم کو 8 لاکھ امریکی ڈالرز انعام ملے گا ۔ ڈرا کی صورت میں رقم برابر تقسیم کر دی جائے گی۔