• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ کا کورونا ویکسین دو خوراک والے ہالیڈے میکرز کو سفر کی اجازت پر غور

لندن (پی اے) کورونا ویکسین کی دو خوراک والے ہالیڈے میکرز کو سفر کی اجازت دیئے جانے کی امید ہے۔ حکومت کے زیر غور منصوبوں میں برطانوی ہالیڈے میکرز کیلئے انٹرنیشنل کھولنے کیلئے کورونا ویکسین کا کردار اہم ہو سکتا ہے۔ برطانوی اخبار ٹیلی گراف کی رپورٹس کے مطابق حکام ان تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں کہ جن برطانیوں نے امبر لسٹ میں شامل ملکوں کے سفر کے بعد وطن واپسی پر قرنطینہ سے بچنے کیلئے کورونا کوویڈ 19ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوا لی ہیں ان کو سفر کی اجازت دی جا سکتی ہے۔ حکومت کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ کورونا وائرس ویکسین کے ملک بھر میں جاری کامیاب رول آئوٹ کے بعد ان بائونڈ ٹریول کیلئے ویکسی نیشن کے کردار پر غور شروع کر دیا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ سپین، پرتگال، فرانس اور اٹلی جیسے مقبول سمر ہالیڈے ہاٹ سپاٹس پر، جو تمام اس وقت حکومت کی امبر لسٹ میں شامل ہیں، تعطیلات گزارنے کی واپسی ہو سکتی ہے۔ گرین لسٹ میں شامل ملکوں سے محدود دنوں میں ہالیڈیز گزار کر واپس آنے والے افراد کیلئے قرنطینہ کی کوئی ضرورت نہیں ہے جبکہ امبر لسٹ میں شامل ملکوں سے واپس آنے والوں کو گھر میں 10 دن کا لازمی قرنطینہ کرنا ہوگا۔ ایک حکومتی ترجمان نے کہا کہ جیسا کہ گلوبل ٹریول ٹاسک فورس نے طے کیا ہے تو ہم انڈسٹری کے ساتھ انٹرنیشنل ٹریول کی محفوظ واپسی کیلئے کام کر رہے ہیں تاہم اولین ترجیح عوام کو پبلک ہیلتھ سیفٹی کے ساتھ گائیڈ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ٹریفک لائٹ سسٹم پر مسلسل نظرثانی کی جاتی ہے اور اس کی بنیاد صحت کے بہت سے عوامل پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین نیشن پروگرام کی مضبوط حکمت عملی اور کامیابی کو تسلیم کرتے ہوئے ہم نے اس پر کام شروع کر دیا ہے کہ ان بائونڈ ٹریول کیلئے ویکسی نیشن کے کردار اور محتلف ہیلتھ اینڈ ٹیسٹنگ اقدامات طے کئے جائیں۔ گزشتہ سال مارچ میں جب برطانیہ نے کورونا وائرس کوویڈ 19 پینڈامک کے رسپانس میں لاک ڈائون کا اعلان کیا تھا تو اس سے فضائی سفر کی طلب ختم ہو گئی تھی، تاہم اب حکومت پر دبائو ہے کہ وہ مشکلات کی شکار ٹورازم انڈسٹری کیلئے انٹرنیشنل ٹریول کو دوبارہ شروع کرے۔

تازہ ترین