• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ اجلاس میں عدم برداشت کا مظاہرہ شرمناک ہے، چوہدری الطاف شاہد

لندن(پ ر ) پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے صدرچوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا ہے کہ ارکان نے ایوان میں جمہوریت کی عزت تار تار کردی۔دوسروں کوجمہوریت اوراخلاقیات کادرس دینے والے خود جمہوری تعلیمات اورروایات سے نابلد ہیں۔ایوان کاتقدس پامال کرنیوالے آئندہ اس میں بیٹھنے کے مستحق نہیں ،ان کی رکنیت عارضی طورپر معطل کرناکافی بلکہ ا نہیں تاحیات انتخابات کیلئے نااہل قراردیا جائے۔پارلیمنٹرین کے مابین ہاتھاپائی سے پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی۔منتخب عوامی نمائندوں کی طرف سے پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس میں بدترین عدم برداشت کامظاہرہ شرمناک ہے ۔اپنے ایک بیان میں چوہدری محمد الطاف شاہدنے مزید کہا کہ پی ٹی آئی ،پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ (ن) کے سربراہان اس قسم کے تشدد پسند ارکان کوپارٹی ٹکٹ دینے پر عوامی عدالت میں جوابدہ ہیں ۔سیّد مصطفی کمال جیسے زیرک اورسنجیدہ لیڈر کوایک ساز ش کے تحت ایوان سے باہررکھنا ملک وقوم اورریاستی نظام کے مفاد میں نہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت اوراپوزیشن میں سے کسی کوبھی عوام کادرد نہیں لہٰذا پارلیمنٹ میں جوتماشالگایاگیا اس کا عام آدمی کے احساس محرومی سے کوئی تعلق نہیں۔پی ایس پی کی قیادت کے سواکوئی عوامی ایشوزپربات نہیں کرتا ۔انہوں نے کہا کہ سیّد مصطفی کمال اوورسیزپاکستانیوں سمیت ہم وطنوں کے ترجمان ہیں۔
تازہ ترین