• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی اور آذربائیجان کے درمیان سلامتی سے متعلق معاہدے پر دستخط

باکو ( نیوز ڈیسک) ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان سرکاری دورے پر آذربائیجان کے دارالحکومت باکو پہنچ گئے، جہاں الہام علییف نے ان کا استقبال کیا۔ تُرک ذرائع ابلاغ کے مطابق اپنے دورے کے دوران صدر اردوان آرمینی فوج کے 28 سالہ قبضے سے چھڑائے گئے پہاڑی علاقے قارا باخ کے شہر شوشا بھی گئے۔ آذری ہم منصب سے ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے شوشامعاہدے پر دستخط بھی کیے۔ صدر ایردوان نے کانفرنس کے دوران کہا کہ شوشامعاہدہ دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔ آرمینیا کے ساتھ 44 روز ہ جنگ کے بعد قارا باخ اپنے اصل وطن سے مل گیا،جس پر ایک بار پھر آذری عوام کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
تازہ ترین