کراچی(ٹی وی رپورٹ)انصاف لائرز فورم کے تحت اجلاس میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف آئینی درخواستیں دائر کرنے کی قرارداد منظور کرلی گئی۔ فورم کے اجلاس میں کہا گیا کہ اس فیصلے نے سپریم جوڈیشل کونسل کو عملی طور پر ختم کردیا ہے۔ یہ بھی کہا گیا کہ سپریم کورٹ بار اور پاکستان بار کونسل ملکی اداروںاور حکومت کو آئینی اختیارات سے محروم کرنے کی سازش کے تحت پریس ریلیز جاری کرتے ہیں۔