• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا پر خواتین کی تذلیل کی ویڈیو بنانے والا پرینکر خان علی گرفتار

لاہور(نمائندہ جنگ)سوشل میڈیا پرخواتین کی تذلیل کی پرینک ویڈیو بنانے والے کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔گوجرانوالہ پولیس نے لاہور کے علاقے محمود بوٹی میں کارروائی کرکے ملزم محمد علی (خان علی)کو گرفتار کیا۔ ملزم گکھڑ منڈی کا رہائشی ہے جس نے سوشل میڈیاپر اپنا چینل بنارکھا ہے ۔ ایس پی صدر عبدالوہاب کےمطابق ملزم مزاحیہ ویڈیوز کے ذریعے شہرت حاصل کرنے کے لیے مختلف عوامی مقامات اور پارکس میں بیٹھی خواتین کو ہراساں کرکے ان کی تذلیل کرتا اور ویڈیو اپ لوڈ کرتا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو لیڈی پولیس کے ہاتھ میں ہتھکڑی دے کر گرفتار کروایا گیا ہے ۔ 

تازہ ترین