• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ اجلاس‘ قومی اسمبلی میں سینیٹائزر کی بوتلیں لانے پر پابندی عائد

اسلام آباد(این این آئی)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بجٹ اجلاس کے دوران سینیٹائزر کی بوتلیں لانے پر پابندی عائد کردی ، گزشتہ روز ایوان میں ہنگامہ آرائی کے دوران سینیٹائزرکی بوتل لگنے سے پی ٹی آئی رکن اکرم چیمہ زخمی ہوگئے تھے۔جمعرات کو اراکین اسمبلی کو صرف ماسک فراہم کیے گئے جبکہ اسپیکرکی ہدایت پر ایوان میں سکیورٹی حکام نے تفصیلی معائنہ کیا۔اس سے قبل ایوان میں بھاری کتابوں کی فراہمی بھی بند کردی گئی تھی۔

تازہ ترین