• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ایوان نمائندگان کی عراق جنگ کا قانون منسوخ کرنے کی منظوری

واشنگٹن (اے ایف پی )امریکی ایوان نمائندگان نے 2002 میں سابق صدر جارج بش کو عراق پر فوجی طاقت استعمال کرنے کے قانونی اختیار کو ختم کرنے کی منظوری دے دی ۔اے ایف پی کے مطابق جمعرات کو ایوان نمائندگان نے کانگریس کی جانب سے 2002 میں دیے گئے اس قانونی اختیار (اے یو ایم ایف) کی تنسیخ کے حق میں ووٹ دیا ہے جس کے تحت سابق صدر جارج بش نے عراق پر حملہ کیا تھا۔ایوان نمائندگان کے 268 اراکین نے تنسیخ کے حق میں ووٹ دیا ہے جبکہ 161 نے مخالفت کی ہے۔ ایوان نمائندگان کی اکثریت کی جانب سے حق میں دیے گئے ووٹ کے بعد تنسیخ کا مسودہ سینیٹ کو بھیجا گیا ہے۔حکومتی جماعت ڈیموکریٹ سے تعلق رکھنے والے سینیٹر چک شمر نے سینیٹ میں ترمیم کی حمایت کرتے ہوئے تھا کہ وہ رواں سال کے دوران یہ تمام معاملہ اراکین کے سامنے ووٹنگ کیلئے رکھیں گے۔اس سے پہلے سال 2019 اور 2020میں بھی ایوان نمائندگان نے اے یو ایم ایف کی تنسیخ کے لیے ووٹ دیا تھا تاہم سینیٹ نے یہ معاملہ اٹھانے میں دلچسپی ظاہر نہیں کی ۔ سینیٹ میں اس وقت ریپبلیکن جماعت کی اکثریت تھی۔

اہم خبریں سے مزید