• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس میں معمولا ت زندگی بحال ہونے کے آثار نمایاں

پیرس( رضا چوہدری)مسلسل دو سال کی قید کے بعد فرانس میں زندگی معمول کی طرف آنے کے آثار پیدا ہو گئے ہیں ،کورونا وبا کے زیر اثر فرانس میں20جون کے بعد ماسک لگانے کی پابندی بھی ختم کر دی جائے گی جبکہ رات کا کرفیو پہلے ہی ختم کیا جاچکا ہے۔ان اقدامات کا مقصد کورونا وبا کے نئے کیسز میں نمایاں کمی کے علاوہ ٹورسٹ کی آمد کو یقینی بنانا ہے کیونکہ 20 جون کے بعد ریسٹورنٹ ، ہوٹلوں کے علاوہ تمام تفریح مقامات کھل جائیں گی اور فرانس میں بتدریج روز مرہ کی زندگی معمول پر آ جائے گی حکومت چھوٹے کاروبار لوگوں اور کورونا وبا کے متاثرین کی مالی امداد کےلئے مختلف پیکج دینے کےلئے اقدامات کا اعلان بھی کرنے پر غور کررہی ہے ذرائع کے مطابق ان پیکج میں ٹیکسز میں کمی ، کاروباری مرکز پر عائد بعض کمرشل ٹیکس میں بھی چھوٹ دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔

تازہ ترین