• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثناءاللہ ابابکی ایڈیشنل اٹارنی جنرل تعینات

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ثنااللہ ابابکی ایڈوکیٹ کو ایڈیشنل اٹارنی جنرل تعینات کر دیا گیاوفاقی محکمہ لاء اینڈ جسٹس و پارلیمانی امور نے بلوچستان سے سنئیر ایڈوکیٹ ثنا اللہ ابابکی کو ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی پوسٹ جو پہلی مرتبہ بلوچستان کے لیے منظوری دی ہے ان کی تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہےواضح رہے کہ مذکورہ پوسٹ پر پہلے سلمان بٹ جو بطور اٹارنی جنرل تھے نے بلوچستان کی پوسٹ پر پنچاب سے ایک عامر بٹ نامی وکیل کو تعینات کیا تھا جس کے خلاف ممبر پاکستان بار کونسل منیر کاکڑ نے سال 2015 میں بلوچستان ہائی کورٹ میں مذکور تعیناتی کو چیلنچ کیا تھا اوربعد میں پنچاب سے تعینات والے وکیل نے استعفیٰ دے دیا اور اس کے بعد اس وقت کے وفاقی حکومت نے بلوچستان کے لیے منظور شدہ پوسٹ کو یکسر ختم کر دیا تھا وفاقی حکومت کے اس اقدام کے خلاف منیر کاکڑ ممبر پاکستان بار کونسل نے ایک مرتبہ پھر بلوچستان کے لیے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی پوسٹ کو دوبارہ منظور کروانے اور بلوچستان سے ہی کسی بھی ایڈوکیٹ کو تعینات کروانے کے لیے سال 2020 میں پھر رٹ پٹیشن داخل کی جو عدالت عالیہ میں تا حال زیر سماعت ہے ۔
کوئٹہ سے مزید