• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجمن تاجران چوک کمہارانوالہ کاواسا کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ملتان (سٹاف رپورٹر ) انجمن تاجران چوک کمہارانوالہ کے زیراہتمام واسا کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔صدر عبد الرحمن فری ، جنرل سیکریٹری چوہدری فیصل اور عمر دراز، ملک اسحاق نے کہا کہ سیوریج لائن کی ناقص خرابی کے باعث کراؤن فیلئر کی وجہ سے کئی فٹ گہرے گڑھے کی وجہ سے حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے 24گھنٹے کے اندر اندر کراؤن فیلئر کا مسئلہ حل نہ کیا تو تاجر واسا ہیڈ آفس شمس آباد کا گھیراؤ کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔
ملتان سے مزید