• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیرشاہ روڈ، نادرا آباد پھاٹک سمیت کئی علاقوں میں انسداد تجاوزات آپریشن

ملتان(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر شیرشاہ روڈ، نادرا آباد پھاٹک، چونگی نمبر14 اور قاسم بیلہ میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا اور تمام پختہ اور عارضی تجاوزات مسمار کر دی گئیں جبکہ دکانوں کے آگے تعمیر کئے گئے تھڑے اور پلیٹ فارم گرا دئے گئے۔تجاوزات کے خلاف آپریشن کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ محمد عمیر محمود نے کی۔میٹروپولیٹن کارپوریشن اور ایم ڈی اے کے انفورسمنٹ ونگ اور بھاری مشینری نے آپریشن میں حصہ لیا۔
تازہ ترین