• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں حبس کا ڈیرہ، مضافاتی علاقوں میں بارش


کراچی میں حبس کا ڈیرہ ہے، شہر کے مضافاتی علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

سپر ہائی وے، گڈاپ اور بحریہ ٹاؤن میں موسلا دھار بارش  ہوئی۔ جبکہ تھڈو ڈیم کے علاقے میں بھی بارش شروع ہو گئی۔

ٹھٹھہ میں ہلکی بارش کے بعد موسم خوش گوار ہوگیا۔

ایم نائن کراچی اور نوری آباد میں تیز ہوا کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

ترجمان موٹروے کا کہنا ہے کہ موٹروے پر تمام ڈرائیورز اپنی گاڑی کی رفتار کم رکھیں، مدد اور رہنمائی کے لیے 130 ہیلپ لائن پر رابطہ کریں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کے شمال مشرق کی جانب بننے والے تھنڈر سیلز کمزور پڑرہے ہیں، شہر کے مختلف علاقوں میں گہرے بادل موجود ہیں۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ شہر میں ایک سے دو گھنٹے کے دوران بوندا باندی کا امکان ہے۔

تازہ ترین