• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشوریا سے پہلی ملاقات میں انکی آنکھیں دیکھ کر دم بخود رہ گیا تھا، سنجے لیلا بھنسالی

بالی ووڈ کے فلم ڈائریکٹر، پروڈیوسر، اسکرین رائٹر اور میوزک ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی نے ایک دفعہ اپنی فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ کی اداکارہ ایشوریا رائے بچن سے اپنی پہلی ملاقات کے بارے میں بتایا تھا۔

انھوں نے اس ملاقات کو یاد کرتے ہوئے کہا تھا کہ انکی اور ایشوریا کی یہ میٹنگ اداکار عامر خان کی فلم ’راجہ ہندوستانی‘ کے مہورت کے موقع پر ہوئی اور وہ ایشوریا کی آنکھوں کو دیکھ کر دم بخود رہ گئے تھے۔

1999 میں ریلیز ہونے والی، ہم دل دے چکے صنم نے نہ صرف یہ ثابت کیا کہ ایشوریا صرف ایک خوبصورت چہرے کی ہی حامل نہیں بلکہ انکے سنجے لیلا بھنسالی سے تعلقات اس قدر استوار ہوگئے کہ سنجے لیلا نے اپنی فلموں دیوداس اور گزارش میں بھی ایشوریا کو مرکزی کردار دیا۔

اس حوالے سے ایک بار ایشوریا نے یہ انکشاف بھی کیا تھا کہ سنجے لیلا بھنسالی نے انھیں کئی دیگر فلموں جیسے باجی رائو مستانی اور پدما وتی میں بھی کام کی پیشکش کی تھی۔ 

ایک بھارتی فلمی میگزین سے گفتگو کرتے ہوئے سنجے لیلا بھنسالی نے کہا تھا کہ ایشوریا کی آنکھوں میں کوئی چیز ہے، اور یہی انکے حسن کا ایک نہایت اہم پہلو ہے، یہ آنکھیں نارمل نہیں ہیں۔ یہ اس قدر طاقتور ہیں کہ اگر آپ انھیں ڈائیلاگ نہ بھی دیں تو انکی آنکھیں خود اسکا اظہار کرینگی۔

انھوں نے مزید کہا کہ کچھ آنکھوں میں دیویوں کی طاقت ہوتی ہے، جیسی کہ ہیماجی، لتا جی کی آنکھوں میں ایک چمک ہے، لیکن ایشوریا کی آنکھیں خوبصورت، رنگ دار اور نیچر سے بھرپور ہیں، میں جب ان سے پہلی بار ملا تو انکی آنکھوں کا مجھ پر اثر ہوا تھا۔

تازہ ترین