• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمال آر خان کی کنگنا کے پاسپورٹ تجدید کی درخواست پر تنازع پیدا کرنے کوشش

بالی ووڈ کے اداکار کمال آر خان عرف کے آر کے نے ایک بار پھر تنازع پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہوئے ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے، جس میں انھوں نے اداکارہ کنگنا رناوت کی پاسپورٹ کی تجدید کرانے کی کوششوں کو موضوع بنایا ہے۔

اپنے یوٹیوب چینل پر اس نئی ویڈیو میں اداکار، پروڈیوسر، رائٹر اور خود ساختہ تنقید نگار کمال آر خان نے کنگنا رناوت کو بارہویں فیل اور نفرت پھیلانے میں پی ایچ ڈی قرار دیا ہے۔

کے آر کے کا کہنا ہے کہ کنگنا کو اپنے خلاف کورٹ کیسز کی وجہ سے پاسپورٹ کی تجدید میں پریشانیوں کا سامنا ہے۔

یاد رہے کہ کمال آر خان کو خود بھی ہتک عزت کے کیس کا سامنا ہے جو کہ انکے خلاف بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے دائر کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ کہ کنگنا رناوت نے بتایا تھا کہ ان کے پاسپورٹ کی تجدید کی درخواست ممبئی میں حکام نے اس وجہ سے انکار کردیا تھا کیونکہ ان کے خلاف باندرا پولیس اسٹیشن میں بغاوت کے الزامات پر مبنی ایف آئی آر درج ہے۔ جس کے بعد کنگنا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اور بعد میں انسٹا گرام پر کمنٹس بھی دیئے تھے۔ 

تازہ ترین