• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکار شیکھر سمن اپنی والدہ کو یاد کرکے غمزدہ

بالی ووڈ اداکار شیکھر سمن اپنی والدہ کی موت پر غمزدہ ہیں، جمعہ کو انھوں نے بتایا کہ ان کی والدہ گذشتہ روز چل بسی تھیں۔ 

اس سے قبل انھوں نے ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی تھی اور اطلاع دی تھی کہ انکی والدہ سخت علیل ہیں۔

اپنے ٹوئٹر پر انھوں نے آج تحریر کیا کہ میری پیاری ماں جن سے میں اس دنیا میں سب سے زیادہ محبت کرتا تھا وہ گزشتہ روز اس دنیا سے چلی گئیں۔

انکے انتقال سے میں خود کو یتیم اور ٹوٹا ہوا محسوس کررہا ہوں۔ ماں آپکا شکریہ کہ آپ ہم سب کے ساتھ ہر وقت رہیں، میں اپنی آخری سانسوں تک آپکی کمی محسوس کرونگا۔ ان تمام افراد کا شکریہ جنھوں نے میری ماں کے انتقال پر دعائیں دیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید