• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

NFC کے بغیر بجٹ غیرقانونی،ناجائز،نااہل حکومت کو ریاست مدینہ مت کہیں، بلاول بھٹو

ناجائز،نااہل حکومت کو ریاست مدینہ مت کہیں، بلاول بھٹو


اسلام آباد (ایجنسیاں ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بجٹ کو عوام پر معاشی حملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خبردار، کسی نے ناجائز‘نالائق اور نااہل حکومت کیلئے ریاست مدینہ کا لفظ استعمال کیا‘ بجٹ میں امیروں کیلئے ریلیف‘ عام آدمیوں کیلئے تکلیف ہے۔

پی ٹی آئی حکومت کا بجٹ اور بجٹ سیشن دونوں غیر قانونی ہیں‘این ایف سی ایوارڈملنے تک پی ٹی آئی حکومت کا ہر بجٹ غیرآئینی ہوگا‘عوام کو معلوم ہے عمران خان کے ترقی کے دعوے جھوٹے ہیں ‘اگر تاریخی ترقی ہے تو غربت‘بے روزگاری کیوں ہے؟

اگر اتنے اچھے حالات ہیں تو آج ہی آئی ایم ایف پروگرام سے نکلیں‘حکومت نے بجٹ کے ذریعے عوام پر بالواسطہ طریقے سے ٹیکسز کا طوفان کھڑا کردیا ‘ افغانستان کی صورتحال پر ایوان کو جامع بریفنگ دی جائے‘پی ٹی آئی کی حکومت میں گدھوں کی آبادی میں اضافہ ہوا ہے ۔ 

جمعہ کوبلاول بھٹو نے بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو طنزیہ کہا کہ آپ کو نیا پاکستان مبارک ہو! خبردار اگر آپ میں سے کسی نے پھر سے اس ناجائز، نالائق اور نااہل ترین حکومت کیلئے ریاست مدینہ کا لفظ استعمال کیا۔ 

بلاول بھٹو نے حکومت پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام مہنگائی کی سونامی میں ڈوب رہے ہیں۔ حکومت احساس پروگرام لائی مگر عوام کا احساس نہیں کیا۔ عوام شاید اس مہنگائی کو معاف بھی کرلیتے اگر ان کو لاوارث نہ چھوڑتے، آپ نے تو ایک کروڑ نوکریاں دینی تھیں۔

جن کے پاس روزگار تھا آپ نے انہیں بھی بے روزگار کر دیا،، حکومتی ممبران اپنے حلقے میں منہ دکھانے کے قابل نہیں‘وزیراعلیٰ سندھ صوبے کے مسائل پیش کرتے ہیں تو وہ ان کا حق ہے، کیا وزیراعلیٰ سندھ صوبے کے مسائل کے بجائے جاپان اور جرمنی کی بات کریں گے ؟ 

سندھ کے پانی کے معاملے پر وزیراعلیٰ نہیں تو ڈونلڈ ٹرمپ احتجاج کریں گے ؟۔((منہ ٹیڑھا کرکے انگریزی بولنے سے کرپشن کے داغ نہیں دھلیں گے ‘حماداظہر))NFCکے بغیر بجٹ غیرقانونی ‘ناجائز نااہل حکومت کو ریاست مدینہ مت کہیں۔

تازہ ترین