• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسمبلیوں کا حال دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ کس قسم کے لوگ ہم پر مسلط ہیں، علامہ حسن ظفر

کراچی( اسٹاف رپورٹر) معروف عالم دین اور خطیب علامہ حسن ظفر نقوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں میں جو طوفان بد تمیزی مچا ہوا ہے وہ عوام کی آنکھیں کھول دینے کے لئے کافی ہے، اسمبلیوں کا حال دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ کس قسم کے لوگ ہم پر مسلط ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ جن کے ذمہ پورے ملک کی اصلاح کی ذمہ داری ہے وہ گالم گلوچ اور ہاتھا پائی کی ایک شرمناک تاریخ رقم کر رہے ہیں، جس قوم کی باگ ڈور ایسے رہنمائوں کے ہاتھوں میں ہو اللہ اس قوم پر رحم فرمائے اور ہمارے سیاستدانوں کو توفیق عطا کرے کہ وہ اس طرح حالات پیدا نہ کریں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید