• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف پسندیدہ، فردوس عاشق اعوان رشتہ کرانیوالی آنٹی لگتی ہیں، نمرہ خان

کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل نمرہ خان کا کہنا ہےکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق رشتے کرانے والی آنٹی لگتی ہیں۔اداکارہ نمرہ خان جیو نیوز کے پرو گرام ’جشن کرکٹ ‘ کی مہمان بنیں اور دوران شو اپنے کیرئیر سمیت دلچسپ موضوعات پر بھی گفتگو کی۔اداکارہ کو میزبان کی جانب سے نوازشریف، عمران خان اور آ صف علی زرداری میں سے کسی ایک کو منتخب کرنے کا آپشن دیا گیا جس پر نمرہ خان نے نواز شریف کو پسندیدہ سیاستدان قراردیا۔دوسر ی جانب وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ وہ مجھے رشتہ کرانے والی آنٹی لگتی ہیں۔اس کی وجہ بتاتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ فردوس عاشق انہیں چہرے سے بہت تیز لگتی ہیں ، تاہم ان کی حالیہ ویڈیو منظر عام آنے کے بعد میں ان کے خلاف کچھ بولنا بھی نہیں چاہتی۔نمرہ خان نے انکشاف کیا کہ میری پہلی جاب نیوز ایڈیٹر کی تھی، والدین کی خواہش تھی کہ میں کسی بھی طرح میڈیا جوائن کرلوں دوسری جانب تعلیم بھی فلم اینڈ ٹیلی ویژن تھی تو ملازمت قبول کرلی۔، پہلے ڈرامہ میں سین کی ریکارڈنگ پر 40 ٹیک تھے۔ نمرہ خان نے کہا کہ میرے والدین چاہتے تھے کہ میں میڈیا میں کام کروں، پہلے ڈرامہ میں کامیابی کے بعد میں نے ڈرامہ انڈسٹری میں کیریئر بنانے کا فیصلہ کیا۔نمرہ خان نے کہا کہ ابتداء میں میڈیا میں کامیاب نہیں ہوئی تو اسکوائش کھیلنے لگی، جہانگیر خان کے ماموں میرے کوچ تھے۔انہوں نے کہا کہ میں نے جہانگیر خان کے ساتھ بھی کچھ میچ کھیلے ہیں۔

دل لگی سے مزید