• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خطروں کی کھلاڑی انوشکا سین کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں

کیپ ٹاؤن(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ٹیلی ویژن کی نوعمر اداکارہ انوشکا سین معروف ریئلٹی شو ʼخطروں کےکھلاڑی11ʼ کی شوٹنگ کے دوران کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اسٹنٹ پر مبنی ریئلٹی شو ʼخطروں کے کھلاڑی 11ʼ کی جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں شوٹنگ جاری تھی تاہم شو میں شریک انوشکا سین کا کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد شوٹنگ روک دی گئی۔رپورٹس کے مطابق انوشکا سین کیپ ٹاؤن میں ہی قرنطینہ میں چلی گئی ہیں اور شو کے باقی افراد کا بھی کورونا ٹیسٹ کروایا جارہا ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ شو کی شوٹنگ کے دوران انوشکا نے متعدد اسٹنٹس کامیابی سے کیے اور ان میں کورونا سے متاثر ہونے کی کوئی علامت بھی نہیں تھی تاہم معمول کی ٹیسٹنگ کے دوران ان کے ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آگیا۔

دل لگی سے مزید