• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار اور مشہور یوٹیوبر ارسلان نصیر بھی انڈسٹری کی معروف جوڑی سجل اور احد کے مداح نکلے۔

ارسلان نصیر نے سوشل میڈیا پیجیز پر وائرل سجل اور احد کی ایک ویڈیو پوسٹ پر اس خوبصورت جوڑی کے لیے کمنٹ سیکشن میں محبت کا اظہار کیا اور اس ویڈیو پوسٹ کو اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر بھی کیا۔

انہوں نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ ’میں ان دونوں کو بہت پسند کرتا ہوں۔‘

سوشل میڈیا پیج پر اداکار ارسلان نصیر کا کمنٹ دیکھ کر ان کے ایک فین پیج کی جانب سے ردّعمل دیا گیا کہ  ’ارسلان بھائی آپ اور ایمن بھی سجل اور احد سے کم نہیں ہیں۔‘

فین پیج کی جانب سے آنے والے ردّعمل کا جواب دیتے ہوئے اپنی انسٹا اسٹوری پر ارسلان نے لکھا کہ ’ناں ناں! سجل اور احد بہترین ہیں۔‘

واضح رہے کہ ارسلان نصیر اور ان کی ساتھی اداکارہ ایمن سلیم کو رمضان میں نشر ہونے والے خصوصی ڈرامہ سیریل ’چُپکے چُپکے‘ سے کافی شہرت حاصل ہوئی ہے جو کہ ایک نجی ٹی وی چینل پر نشر کیا گیا تھا۔

تازہ ترین