• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صنم بلوچ کی پسندیدہ جوڑی کونسی ہے؟

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ اور مارننگ شو کی میزبان صنم بلوچ نے اپنی پسندیدہ جوڑی کے بارے میں مداحوں کو بتا دیا۔

سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک نہ رہنے والی اداکارہ صنم بلوچ نے حال ہی میں اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مختلف اسٹوریز شیئر کیں۔

انہیں اسٹوریز میں سے ایک اسٹوری میں صنم بلوچ نے شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی سجل علی اور احد رضا میر کی شادی کی تصویر شیئر کی۔

صنم بلوچ نے تصویر کے کیپشن میں دونوں اداکاروں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’یہ میری پسندیدہ جوڑی ہے۔‘

اداکارہ کی یہ انسٹا اسٹوری دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ صنم بلوچ کافی عرصے سے ٹی وی ڈراموں میں دکھائی نہیں دے رہیں تاہم قیاس کیا جارہا ہے کہ صنم نے کینیڈا میں شادی کرلی ہے اور اب بیٹی کو وقت دے رہی ہیں۔

اداکار و میزبان عبداللّٰہ فرحت اللّٰہ سے سال 2018 میں طلاق لینے والی صنم بلوچ نے اپنی دوسری شادی اور بیٹی کی پیدائش کو بالکل چھپا کر رکھا۔

خیال رہے کہ سجل علی اور احد رضا میر نے گزشتہ سال دبئی میں رشتہ داروں کی موجودگی میں شادی کی تھی۔

تازہ ترین