• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر اعظم نے پاکستان کرکٹ کا ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ہفتے کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں نئی تاریخ رقم کردی۔

بابر اعظم کسی بھی پی ایس ایل ایڈیشن کے دوران صرف ایک سیزن میں پانچ سو رنز بنانے کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ 

خیال رہے کہ بابر اعظم نے ٹورنامنٹ کیریئر میں بھی دو ہزار رنز مکمل کرلیے، وہ یہ کارنامہ بھی انجام دینے والے پہلے بیٹسمین ہیں۔

ابوظبی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف کراچی کنگز کے میچ میں بابر اعظم 23 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جس کے ساتھ پی ایس ایل 6 میں بابر اعظم کے رنز کی تعداد 501 ہوگئی۔

اس سے قبل بھی پی ایس ایل کے کسی ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز بابر اعظم کے پاس ہی تھا جو انہوں نے گزشتہ سیزن میں 473 رنز بناکر حاصل کیا تھا۔

موجودہ سیزن میں بابر اعظم کا ایوریج 71.57 ہے۔ اس اننگز کے دوران بابر اعظم نے اپنے پی ایس ایل کیریئر میں دو ہزار رنز مکمل کرلیے۔

بابر اعظم پاکستان سپر لیگ میں مجموعی طور پر دو ہزار رنز بنانے والے پہلے بیٹسمین ہیں۔

ان کے پی ایس ایل کیریئر میں مجموعی رنز 2017 ہوگئے ہیں، پی ایس ایل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں بابر اعظم کے بعد دوسرا نمبر کامران اکمل کا ہے انہوں ٹورنامنٹ میں اب تک 1763 رنز بنائے ہیں۔

تازہ ترین