• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل 6: شاہنواز دھانی نے شاہین آفریدی کو پیچھے چھوڑ دیا

ملتان سلطانز کے نوجوان فاسٹ بولر شاہنواز دھانی ایک بار پھر پاکستان سپر لیگ کے ٹاپ بولر بن گئے ہیں، انہوں نے پی ایس ایل 6 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف آخری میچ سے قبل ہی 18 وکٹیں حاصل کرلی ہیں۔

لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ شاہنواز دھانی نے لاہور قلندرز کیخلاف میچ میں ملتان سلطانز کی جانب سے 5 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جس کے ساتھ پی ایس ایل 6 میں ان کی وکٹوں کی تعداد 9 میچز میں 18 ہوگئی۔

شاہنواز دہانی سے قبل یہ اعزاز لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی کے پاس تھا جنہوں نے اسی میچ کی پہلی اننگز میں 3 وکٹیں لے کر اپنی وکٹوں کی تعداد 16 کرلی تھی۔

انہوں نے یہ 18 وکٹیں 14 رنز کی اوسط سے حاصل کیں، پی ایس ایل میچز میں دو مرتبہ شاہنواز دھانی اننگز میں چار، چار وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔


پشاور زلمی کے وہاب ریاض نے اب تک 14 جبکہ لاہور قلندرز کے جیمز فاکنر نے 13 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

شاہنواز دھانی نے ٹاپ وکٹ ٹیکر بننے کے بعد کہا کہ ان کے لیے یہ فخر کا موقع ہے اور ان کی کوشش ہوگی کہ فائنل تک ٹاپ وکٹ ٹیکر کی فضل محمود کیپ اپنے پاس رکھیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید