• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، 6 ماہ میں 500 بچے والدین کی شفقت سے محروم

لاہور ( آن لائن ) شہریوں میں برداشت کا فقدان اس قدر بڑھ گیا ہے کہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران 5 سو بچے اپنے والدین کی شفقت سے محروم ہوگئے ہیں۔ 

شہر کی مختلف فیملی عدالتوں سمیت سیشن کورٹس نے شفقت سے محروم ہونے والے والدین کی علیحدگیوں کی باقاعدہ ڈگریاں جاری کردی ہیں۔ 

گھریلوں ناچاکیوں سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر والدین کی شفقت سے محروم ہونے والے بچوں میں ڈپریشن کا عنصر شدت اختیار کرچلا جا رہا ہے جبکہ بیشتر خواتین نے ازواجی زندگیوں کو متاثر کرنے کا ذمہ دار اپنے شوہروں کو ٹھہرایا ہے۔

تازہ ترین