• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ بھر میں پرائمری اسکول کل سے کھل جائینگے


کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ میں کل 21 جون سے پرائمری اسکول ، 28جون سے مزارات ، جم ، سوئمنگ پول ، تفریحی پارک کھولنے کا اعلان کردیاگیاہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ہفتہ کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں انسداد کورونا سے متعلق صوبائی ٹاسک فورس اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے 21 جون سے پرائمری اسکولز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ 28 جون سے مزارات ، تفریحی پارکس ، جم اور سوئمنگ پول کھولنے کا فیصلہ بھی کیا ہے اور ویکسین ڈوزز کی کمی کے باعث ویکسی نیشن مراکز صرف اتوار ( آج) بند ہوں گے۔

تازہ ترین