• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنزہ ہاشمی بھی جڑواں بہنوں ایمن اور مِنال میں کنفیوز

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نوجوان اور خوبرو اداکارہ کنزہ ہاشمی نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے ایک شوٹ پر غلطی فہمی میں مِنال خان کو ایمن خان سمجھ لیا تھا۔

حال ہی میں کنزہ ہاشمی نے ایک ویب شو میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی زندگی کا ایک دلچسپ واقعہ مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔

کنزہ ہاشمی نے شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اُن کی زندگی میں ایک وقت ایسا بھی آیا تھا کہ جب اُنہوں نے منال خان کو ایمن سمجھ کر اُن سے بات چیت شروع کردی تھی۔

اداکارہ نے کہا کہ ’میں منیب بٹ کے ساتھ ڈرامے کی شوٹنگ کررہی تھی اور ہم نے اسی دوران فلم دیکھنے کا پلان بنایا تھا۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’سیٹ پر مِنال خان آئیں تو میں اُنہیں ایمن خان سمجھ بیٹھی اور میں نے اُن سے کہا کہ جس دن ہم فلم دیکھنے جائیں، اُس دن ہماری ملاقات ہوگی جس پر مِنال خان نے حامی بھر لی اور کہا ٹھیک ہے۔‘

کنزہ ہاشمی نے کہا کہ ’اُس کے بعد جب ہم فلم دیکھنے گئے تو وہاں ایمن اور منیب بٹ ساتھ آئے ہوئے تھے، میں نے ایمن سے کہا، فلم دیکھنے کے حوالے سے ہماری اُس دن بات ہوئی تھی جس پر ایمن نے صاف انکار کردیا کہ میری تو تُم سے اس بارے میں کوئی بات نہیں ہوئی۔‘

اداکارہ نے مزید کہا کہ ’اس واقعے کے بعد، میں نے دوست سے میسج کرکے پوچھا کہ اُس دن ہماری ملاقات ایمن سے ہوئی تھی؟ جس پر دوست نے کہا نہیں وہ منال خان تھی۔

تازہ ترین