• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: جماعت اسلامی کا مہنگائی اور بجٹ کیخلاف احتجاج

جماعت اسلامی کی جانب سے لاہور میں پریس کلب کے باہر مہنگائی، بجٹ اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

لاہور میں پریس کلب پر ہونے والے احتجاج کی قیادت امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللّہ مجاہد نے کی۔

اس موقع پر میاں ذکر اللّہ مجاہد نے کہا کہ دودھ پر 17 فیصد ٹیکس نامنظور کرتے ہیں۔

میاں ذکر اللّہ مجاہد نے کہا کہ ہم آٹے کی قیمت میں 17 فیصد اضافہ بھی نامنظور کرتے ہیں۔

دوسری جانب احتجاج میں شریک مظاہرین نے کہا کہ حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔

تازہ ترین