• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاریخ کے سب سے حوصلہ مند اور بہادر والد کو فادرز ڈے مبارک: بختاور بھٹو

سابق وزیرِاعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو نے اپنے والد کو تاریخ کے سب سے حوصلہ مند اور بہادر والد قرار دے دیا۔

بختاور بھٹو زرداری نے فادرز ڈے کے موقع پر اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنے والد کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں بختاور بھٹو نے آصف زرداری سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’تاریخ کے سب سے حوصلہ مند اور بہادر والد کو فادرز ڈے مبارک ہو۔‘

بختاور بھٹو نے لکھا کہ ’میرے والد کبھی بھی عدالتوں سے نہیں بھاگے پھر چاہے اُن پر کتنے ہی جھوٹے الزامات کیوں نہ لگائے گئے ہوں۔‘

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’میرے والد نے پاکستان میں موجود کٹھ پتلیوں اور بھگوڑے ڈکٹیٹروں کا سامنا کیا جس کی وجہ سے مجھے اُن پر فخر ہے۔‘

واضح رہے کہ دُنیا بھر میں آج ’فادرز ڈے‘ منایا جارہا ہے اور اس موقع پر جہاں عام لوگ اپنے والد سے اظہارِ محبت کرنے کے لیے مختلف پیغامات سوشل میڈیا پر جاری کررہے ہیں تو وہیں دُنیا کی معروف شخصیات بھی اس دن کو بڑے ہی شاندار انداز میں منا رہی ہیں۔

تازہ ترین