پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران صاحب جب بولتےہیں،وزراء کی طرف سے تائید کم اور وضاحت زیادہ آتی ہے۔
اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب کا بیان سیاق و سباق پر رہتا کم اور ہٹتا زیادہ ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب 50 لاکھ گھر، ایک کروڑ نوکریاں کے بیان کی وضاحت دے کر بھاگ جائیں گے۔
ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ یہ حکومت نہیں، جھوٹ بولنے والوں کا ٹولہ ہے۔