• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصر میں تین ہزار سال قدیم شہر لوسٹ گولڈن سٹی دریافت ہوا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مصر سے دریافت ہونے والا یہ سب سے بڑا اور قدیم شہر ہے۔

محققین کے مطابق اس شہر کی تاریخ 1391 سے 1353 قبل مسیح سے ملتی ہے جب اس خطے میں امین ہاٹپ تہم کی حکمرانی تھی جو مصر کے سب سے طاقتور فرعونوں میں سے ایک تھے ۔

اس دریافت کے دوران کھدائی سے زیورات، رنگین مٹی کے برتن اور قدیم مصریوں کے تعویذوں جیسی قیمتی اشیا ملی ہیں، ان میں ایسی مٹی کی اینٹیں بھی شامل ہیں جن پر امین ہاٹپ تہم کی مہر لگی ہوئی ہے۔

یہ علاقہ مصر کے دارالحکومت قاہرہ سے تقریبا 500 کلو میٹر دور ہے، بڑے شہر کا یہ مقام زمین کے نیچے محفوظ حالت میں موجود ہے۔

تازہ ترین