• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی اداکار فیروز خان کا معروف اداکارہ حرا مانی کے لیے کہنا ہے کہ وہ ایک بہت صاف دل کی کچی سی لڑکی ہیں۔

فیروز خان نے حال میں اپنی بہن، اداکارہ حمیمہ ملک کے ساتھ ایک ٹاک شو میں شرکت کی، اس دوران انہوں نے جہاں اپنی نجی اور پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق باتیں کی وہیں دوسرے فنکاروں کے بارے میں بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

فیروز خان کا حرا مانی سے متعلق کہنا تھا کہ ’انہوں نے حرا مانی کے ساتھ کبھی کام نہیں کیا ہے پھر بھی وہ حرا مانی کے ساتھ بہت اُنسیت رکھتے ہیں، انہیں حرا مانی سے بہت اپنائیت محسوس ہوتی ہے۔‘

فیروز خان کا کہنا تھا کہ ’حرا مانی بہت صاف دل کی سادہ اور کھری اداکارہ ہیں، وہ بناوٹی بالکل بھی نہیں ہیں اور نہ بناوٹی بننے کی کوشش کرتی ہیں۔‘


اس دوران حمیمہ ملک کا کہنا تھا کہ ’حرا مانی مشہور اداکارہ ہونے کے سبب بھی نخرے نہیں کرتیں، وہ عوام کے دلوں میں رہتی ہیں اور اپنے مداحوں کو بہت اہمیت دیتی ہیں، وہ اداکارہ ہونے پر اتراتی نہیں ہیں۔‘

تازہ ترین