• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیزائنر عمر سعید نے قانونی طور پر اپنے نام کے ساتھ والدہ کا نام لگا لیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان فیشن انڈسٹری سے منسلک معروف ڈیزائنر عمر سعید نے قانونی طور پر اپنے نام کے ساتھ والدہ کا نام لگا کر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر جاری پیغام میں عمر سعید نے بتایا کہ انہیں یہ حق حاصل ہوچکا ہے کہ وہ اب اپنے نام کے ہمراہ والدہ کا نام لگائیں، انہیں اس کیلئے نادرا کی جانب سے کافی رکاوٹوں اور مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔فیشن ڈیزائنر کا کہنا تھا کہ ʼاپنے عزیز و اقارب اور دوستوں سے بھی طنز سنے لیکن میری ثابت قدمی کی وجہ سے مجھے میرے مقصد میں کامیابی حاصل ہوئی۔انہوں نے لکھا کہ ʼمجھے اپنی ماں کا بیٹا ہونے پر فخر ہے۔عمر سعید نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ʼآج سرکاری طور پر میرا نام عمر سعید سے عمر سمعیہ سعید ہوگیا ہے۔

دل لگی سے مزید