راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک راولپنڈی کے جج رائے محمد ایوب خان مارتھ نے جہلم میں فیکٹری اور رہائش گاہوں کو نذر آتش کرنے، شہر میں ہنگامہ آرائی وتوڑ پھوڑ کے تین مقدمات میں گرفتار 25ملزمان کی درخواست ضمانت ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں پر منظور کرتے ہوئے انہیں دو دو شخصی ضامن بھی دینے کا حکم دیدیا، جہلم پولیس نے گزشتہ سال نومبر میں ہونے والی اس دہشت گردی کے بعد تین مقدمات 529تا 531 درج کئے تھے، گزشتہ روز عدالت نے تینوں مقدمات میں گرفتار 25ملزمان صغیر احمد، یاسر سعید قریشی، مسعود احمد اور چوہدری محمد ناصر وغیرہ کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔