اسلام آباد (نمائندہ جنگ) عدالت عظمیٰ نے بدعنوانی کے ایک مقدمہ میں ملوث تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن (ٹی ایم اے) کندھ کوٹ سکھر کے تین افسران الطاف حسین، صدیق لغاری اور سندر خان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کردیں۔ جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں جسٹس منیب اختر اور جسٹس امین الدین خان پر مشتمل تین رکنی بینچ نے سوموار کے روز کیس کی سماعت کی تو جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ سندھ ہائیکورٹ نے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تو انہوں نے گرفتاری نہیں دی اور بھاگ گئے تھے۔