• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن نمائندوں کیخلاف ایف آئی آر قابل مذ مت ہے، بی این پی

کوئٹہ ( پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی کوئٹہ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری لقمان کاکڑ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے نہ صرف جمہوری بلکہ بلوچستان کی روایات کو پامال کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ناگزیر روئیے سے ثابت کر دیا ہے کہ انہیں حکومت دراصل اس لئے سونپی گئی تاکہ بالادست قوتوں کے بلوچستان دشمن عزائم کی تکمیل ہوسکے، ایسے نمائندوں کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں بھرپور اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے والے نمائندوں کو بجٹ میں نظر انداز کرنا عوامی مینڈیٹ کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔ جام حکومت کو عوام کی زبوں حالی اور بلوچستان کی پسماندگی سے کوئی غرض نہیں انہیں غرض صرف اپنے آقاؤں کی خوشنودی کاہے۔ موجودہ بجٹ میں صرف ایک اسکیم کے لئے فنڈ کا موازنہ اگر کوئٹہ کے تمام حلقوں سے کیا جائے تو مذکورہ اسکیم کیلئے مختص فنڈز ان تمام سے زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت کی جانب سے اپوزیشن نمائندوں پر پولیس گردی اور انکے خلاف درج ایف آئی آر قابل مذ مت ہے۔ ایسے منفی ہتھکنڈوں سے ہماری آواز کو دبایا نہیں جا سکتا۔
تازہ ترین