• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں کورونا کے 1479نئے کیسز، 12 مریض انتقال کرگئے، وزارت صحت

سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 1479 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

ریاض سے سعودی وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں کورونا کیسز کی تعداد 4 لاکھ 76 ہزار 882 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت نے مزید کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 12 مریض انتقال کرگئے۔ اس طرح سعودی عرب میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہزار 703 ہوگئی ہے۔ 

وزارت صحت نے کہا کہ  24 گھنٹوں میں کورونا کے 920 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ جبکہ سعودی عرب میں کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 4 لاکھ 58 ہزار 48 ہوگئی ہے۔

تازہ ترین