• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکٹرایف، جی 12 کے اشٹام پیپر پر اراضی خریدنے والے رہائشیوں کا مظاہرہ

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار) سیکٹر G-12 اور سیکٹر F-12 کے اشٹام پیپر پر اراضی خریدنے والے رہائشیوں نے منگل کو نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرے کے قائدین زاہد محمود اور ضیاء خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم نے یہ زمینیں اشٹام پیپرز پر جدی پشتی خرید یں اور مالک ہیں سی ڈے اے نے یہ سیکٹر ہاوسنگ فاونڈیشن کو دے دیے ہیں ہاوسنگ فاونڈیشن اس زمین کو ایکوائر کر رہی ہے زمین کا ایوارڈ ہمیں دینے کی بجائے پرانے مالکان کو دیا جا رہا ہے ہم یہ ناانصافی ہرگز برداشت نہیں کریں گے آج ہماری تحریک کا آغاز ہے آج کم لوگ ہیں اگلے احتجاج میں اس سے زیادہ ہوں گے،ہاوسنگ فاونڈیشن ایک سروے کرے پھر اپنا فیصلہ جاری کرے, سپریم کورٹ سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ اس ایشو پر سوموٹو ایکشن لے اور ہمیں انصاف دے۔
اسلام آباد سے مزید