• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناخواندگی کے خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی‘ حق نوازخٹک

کوئٹہ(پ ر)پشتون ایس ایف کے مرکزی چیئرمین حق نواز خٹک نے کہاہےکہ اپنے پروگرام اورنظریات کے سامنے آنے والی ہررکاوٹ کاڈٹ کرمقابلہ کرینگے مادر وطن میں ناخواندگی کے خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی تنظیم طلباء کے حقوق کے حصول کیلئے میدان عمل میں کھڑی ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز پشتون ایس ایف صوبائی آرگنائزنگ / الیکشن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت صوبائی چیئرمین عالمگیر مندوخیل نے کی مرکزی چیئرمین مہمان خصوصی تھے اجلاس میں صوبائی ڈپٹی چیئرمین مزمل خان کاکڑارکان معصوم خان میرزئی، وقار خان سدوزئی، فرید خان کاکڑبھی موجودتھے اس موقع پر متفقہ طورپر 28 جون کو ہرنائی، 29 زیارت / سنجاوی، 30 دکی،یکم جولائی لورالائی، 2 موسیٰ خیل، 3 شیرانی / ژوب، 4 قلعہ سیف اللہ، 6 مسلم باغ، 7 چمن، 8 پشین، 11 خضدار، 13 بولان میڈیکل کالج، 14 لاء کالج کوئٹہ، 15 پولی ٹیکنیکل کالج کوئٹہ، 16 ڈگری کالج کوئٹہ، 17 عبدالکریم بوائز انٹر کالج کچلاک 2 اگست ایگریکلچر کالج کوئٹہ، 3 آئی ٹی یونیورسٹی کوئٹہ، 4 گورنمنٹ سائنس کالج کوئٹہ اور 5 اگست کو بلوچستان یونیورسٹی کے انتخابات ہونگے۔
تازہ ترین